28 جولائی، 2016، 12:34 AM

شام میں داعش کے خودکش حملے میں 44 افراد جاں بحق

شام میں داعش کے خودکش حملے میں 44 افراد جاں بحق

شام میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے خود کش حملے میں 44 افراد ہلاک اور 140 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے خود کش حملے میں 44 افراد ہلاک اور 140 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق شام کے شہر القامشلی میں خود کش حملہ آور نے بارودی مواد سے بھرا ٹرک کرد فورسز کے ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکے سے اڑادیا جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 44 افراد ہلاک جب کہ 140 زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق دھماکہ سنی کردوں کے زیرانتظام علاقے میں ہوا جو اس قدر شدید تھا کہ ہیڈ کوارٹر کے قریب عمارتیں بھی منہدم ہوگئیں اور قریبی موجود فیول ٹینک بھی دھماکے سے پھٹ گیا جس کے باعث زیادہ جانی اور مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق دھماکے میں زخمیوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے قریبی اسپتالوں میں جگہ کم پڑ گئی ہے جب کہ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔ ادھر وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے خود کش حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

News ID 1865808

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha